Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں ٹریفک کے تین مختلف مقامات پر حادثات ؛ معجزانہ طور پر گاڑی میں سوار محفوظ رہے

Posted on
شیئر کریں:

چترال میں ٹریفک کے تین مختلف مقامات پر حادثات ؛ معجزانہ طور پر گاڑی میں سوار محفوظ رہے

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) چترال میں ٹریفک کے تین مختلف مقامات پر حادثات پیش آئے لیکن معجزانہ طور پر گاڑی میں سوار محفوظ رہے۔ ریسکیو 1122کے مطابق چارسدہ سے عید کی چھٹیوں میں آؤٹنگ کے لئے چترال آنے والے پانچ دوستوں کی گاڑی بے قابو ہوکر عشریت کے مقام پر نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں چار افرد زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں داخل کردئیے گئے ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ٹریفک کے دوسرے حادثے میں چترال شہر کے نواحی گاؤں شاڈوک کے مقام پر ژوغور جانے والی موٹر کار کو پہاڑی پتھر لگنے کی وجہ سے دریا چترال کے کنارے جاگری لیکن ڈرائیور عبادالرحمن معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ریسکیو 1122نے گاڑی کو دریا سے نکال کر مالک کے حوالے کردی۔ اسی طرح سینگور گاؤں میں بھی کرولا کار نالے میں گرگئی جس میں صرف ڈرائیور سوار تھا جوکہ محفوظ رہا لیکن گاڑی کو بہت ذیادہ نقصان پہنچا۔

chitraltimes vehicle accident near ashirate

chitraltimes vehicle accident near ashirate chitral lower


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60953