Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں رمضان موبائل سستا بازار کا افتتاح،اشیاء خوردونوش لوگوں کو ان کے دہلیز پر میسر ہونگے، شاہ عدنان

شیئر کریں:

اپر چترال میں رمضان موبائل سستا بازار کا افتتاح، سستا اشیاء خوردونوش لوگوں کو ان کے دہلیز پر میسر ہونگے، شاہ عدنان

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مستوج کے زیر انتظام اپر چترال میں رمضان موبائل سستا بازار کا افتتاح ہوگیا۔ شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو اور امین الرحمن TMO مستوج کے ہمراہ رمضان موبائل سستا بازار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے اور لوگوں نے حکومت کے عوام دوست اقدام کو سراہا۔ مذکورہ رمضان موبائل سستا بازار اپر چترال کے تمام علاقوں میں جائے گا اور اس سروس سے عام مارکیٹ سے سستا اشیاء خوردونوش لوگوں کو ان کے دہلیز پر میسر ہونگے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپر چترال کے دور دراز علاقے دور افتادہ اور پسماندہ ہونے کی وجہ سے یہاں رمضان سستا بازار کا قیام مشکل تھا اس وجہ سے حکومت رمضان موبائل سستا بازار کو پہلی مرتبہ اپر چترال میں متعارف کروا رہا ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگ اس سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔

1chitraltimes ac mastuj sasta bazar upper chitral1 chitraltimes ac mastuj sasta bazar upper chitral

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60016