Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ کی جگہ احساس کفالت پروگرام لانے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس)حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جگہ احساس کفالت پروگرام لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا افتتاح 31 جنوری کو کیا جائے گا۔وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جگہ احساس کفالت پروگرام لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا افتتاح 31 جنوری کو وزیراعظم عمران خان کریں گے جب کہ احساس کفالت کارڈ پر بینظیر بھٹو کی تصویر کی جگہ قائداعظم کی تصویر ہوگی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے تحت ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں مستحقین کو 2 ہزار روپے جاری کیے جائیں گے جب کہ احساس کفالت پروگرام میں 70 لاکھ مستحقین کو شامل کرنے کا ہدف ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے 50 لاکھ کے قریب مستحقین کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اس وقت 70 اضلاع کے 10 لاکھ مستحقین پروگرام میں شامل ہوچکے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
31519