Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحصیل مستوج کی چیئرمین شپ کیلے آزاد امیدوار سہروردی خان یفتالی کا رامن لاسپور میں پاور شو

شیئر کریں:

تحصیل مستوج کی چیئرمین شپ کیلے آزاد امیدوار سہروردی خان یفتالی کا رامن لاسپور میں پاور شو

مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) تحصیل مستوج کی چیئرمین شپ کیلے متفقہ آزاد امیدوار سہروردی خان یفتالی کی آج رامن لاسپور میں جلسہ اعتماد / پاؤر شو کا اہتمام کیاگیا۔ تمام سماجی سیاسی شخصیات ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والےپر جوش افراد نےشرکت کرکے حلقے کے بیٹے کا پرجوش استقبال کیا۔ جلسے سے لاسپور ویلیز سے آئے ہوئے عمائدین نے خطاب کرکے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں سہروردی خاں کی بھرپور حمایت کی یقین دھانی کی، اور لاسپور ویلی میں صدیوں سے چلتی اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنے اور سہروردی خان کو کامیاب بنانے کےلئے ہر ممکن کوشش کا اعادہ کیاگیا۔ جلسہ میں مستوج سے آئے سیاسی شخصیات اور عمائدین کا کہنا تھا کہ لاسپور کے عوام نے ہمیشہ چترال کے مختلف شخصیات کو جتایا ہے اور ہر پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب کیا ہے اب ان علاقوں پر بھی فرض ہے کہ اس دفعہ ووٹ لاسپور کو دیکر خدمت کا موقع دیا جائے۔ سہروردی خان کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں ۔ مقررین میں سابق ممبر شرف الدین لاسپور رامن، سابق ممبر تحصیل مستوج محسن حیات شاداب، سابق وی سی ناظم گل محمد شامی مستوج ، معروف سیاسی شخصیت نگاہ بن شاہ ویگر شامل تھے۔

chitraltimes soharwardi yaftali laspur jalsa raman1 chitraltimes soharwardi yaftali laspur jalsa raman chitraltimes soharwardi yaftali laspur jalsa2

chitraltimes soharwardi yaftali laspur jalsa raman2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59802