Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی پی او چترال کی آیون میں‌کھلی کچہری، بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پراحکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال کے خوبصورت وادی ایون میں ڈی پی او چترال کی کھلی کچہری عوام کو ہر ممکن انصاف کی یقین دیہانی اور منشیات کے اوپرکریک ڈاون کے احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چترال فرقان بلال نے ایون کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے سلسلے میں آیون میں ایک کھلی کچہری منقد کی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی, جن میں یونین کونسل کے ممبران,ریٹائرڈ، ملازمین,وکلاء, مختلف پارٹی نمائنداگان اور علاقہ کے اکابرین نے شرکت کی, علاقہ کے مسائل سے ڈی پی او کو اگاہ کیا گیا. پولیس کی منشیات کے خلاف حالیہ کوششوں کو سراہا گیا. اور علاقے کے مسائل سے ڈی پی او کو اگاہ کیا گیا. کمسن موٹرسائکلسٹ کے حوالے سے ڈی پی او سے درخواست کی گئی جس پر ڈی پی او نے فوری طور پر کمپین چلانے کی احکامات جاری کی.
منشیات کے استعمنال سے علاقے کو صاف کرنے کی ڈی پی او چترال کی خصوصی توجہ مبذول کرانے کی درخواست کی گئی جس پر علاقہ ایس ڈی پی او کو مہم چلانے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کرنے کی احکامات بھی جاری کئے.
علاقہ بریر کے کیلاش ویلی کے مسائل غور سے سنے اور اپنے خطاب میں کہا کہ افسران بالا سےٹوریسٹ پولیس کی بھرتی سے متعلق بات چل رہی ہے اگر افسران بالا سے اپرول مل جاتی ہے تو اس سے علاقے کی سیاحت کو مزید فوقیت ملے گی.
dpo chitral khuli kachehri 19

dpo chitral khuli kachehri 15

dpo chitral khuli kachehri 17


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
18387