Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شیشی کوہ وادی میں اے۔این۔پی کی نامزد امیدواربرایے تحصیل کونسل خدیجہ کی افتتاح کردہ تختی اکھاڑدیا گیا  

شیئر کریں:

شیشی کوہ وادی میں عوامی نیشنل پارٹی کی نامزد امیدواربرایے تحصیل کونسل خدیجہ بی بی کے ساتھ تکرار، اورانکی افتتاح کردہ  تختی اکھاڑپھینک دیا گیا

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز) لویر چترال کے تحصیل دروش میں چیرمین شپ کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خدیجہ بی بی کے ساتھ شیشی کوہ وادی میں گورین کے مقام پر ایک پل کی افتتاح کے موقع پر مقامی لوگوں کے ساتھ اس وقت تکرار ہوئی جب ایک شخص نے افتتاحی بورڈ اکھاڑ دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اے این پی کی طرف سے تعمیر کردہ اس پل کے افتتاحی بورڈ میں لاگت 6.8 میلین درج تھا جس پر ایک شخص نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پل پر 6 لاکھ روپے بھی خرچ نہیں ہوئے ہیں۔ اس دوران اے این پی کے رہنماؤں اور مقامی افراد کے درمیاں تکرار اس وقت شدت اختیار کر گئی جب مقامی افراد نے مبینہ طور پر بورڈ اکھاڑ دیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ خدیجہ بی بی اور پارٹی کے دیگر رہنما احتجاج کرتے ہوئے اس مقام پر رات 9 بجے تک بیٹھے رہے اور مقامی افراد کے خلاف پولیس کی طرف سے کاروائی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں ایس ایچ او دروش موقع پر پہنچ کر ان سے گفت وشنید کی جس کے بعد دروش کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ خدیجہ بی بی سے رابطے کی باربار کوششیں کامیاب نہ ہوسکے جس کا موبائل فون سیٹ سے سید عابد جان بول رہے تھے۔ انہوں نے گوجر برادری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حملہ کردیا۔

دریں اثنا صدر تجار یونین چترال بشیر احمد نے تجاریونین کی طرف سے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اور کہا ہے کہ ایک خاتون کے ساتھ تکراراورحملہ ہماری روایات کی بھی منافی ہے۔ جسکی جتنی بھی مذمت کی جایے کم ہے ۔  انھوں نے انکوایری کا مطالبہ کیا ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
59750