Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیِ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کی قیادت میں پی ٹی آیی کا قافلہ اسلام آباد کیلے روانہ 

Posted on
شیئر کریں:

وزیر اعلیِ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کے زیر قیادت پی ٹی آیی کا قافلہ اسلام آباد کیلے روانہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) وزیر اعظم عمران خان کی کال پر 27مارچ میں اسلام آباد کے جلسہ میں شرکت کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبداللطیف کی قیادت میں ڈیڑھ ہزار کارکنوں کا قافلہ ہفتے کی شام چترال سے اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد پی آئی اے چوک انہیں رخصت کیا۔ روانگی سے قبل وزیر زادہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی حالات اس وقت نازک صورت حال سے گزر رہے ہیں جہاں چور اور کرپٹ سیاستدان کپتان کے خلاف اکھٹے ہوگئے ہیں تاکہ اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں چار دن بعد بلدیاتی انتخابات ہونے کے باوجود کارکنوں کی بڑی تعداد کی اسلام آباد روانگی سے ظاہر ہے کہ ملک کی سیاسی قبلہ کی درستگی ناگزیر ہے جو کہ گزشتہ سات دہائیوں سے غلط سمت میں تھی۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں وزیر اعظم عمران خان کے سپاہی اور شیدائی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59754