Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع کچہری چترال کے احاطے میں صفائی کا دن منایا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس وقاراحمد سیٹھ کی خصوصی ہدایت پر ضلع کچہری چترال کے احاطے میں صفائی کا دن منایا گیا جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ کورٹس کے تمام دفاترکی مکمل صفائی کی گئی اور ماحول کو انتہائی خوشگوار بنادیا گیا تھا جس سے عدالتوں میں پیشی کے لئے آنے والوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الرحمن، سینئر سول جج ناصر خان اور جوڈیشری کے دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ کے پی بار بارکونسل کے رکن عبدالولی خان ایڈوکیٹ، سینئر وکیل ظفر حیات ایڈوکیٹ، نبیک ایڈوکیٹ اور دوسرے بھی موجود رہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کچہری کے احاطے کو سال کے بارہ مہینے اسی طرح صاف اور ستھرا رکھنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی جس میں عوام کی طرف سے تعاون کی بھی ضرورت ہوگی جن کی ذمہ دارانہ روئیے کی وجہ سے ہی صفائی کا معیار برقرار رہے گا۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کا عملہ بھی صفائی کے مہم میں شریک رہے۔
District courts chitral cleanliness campaign 2

District courts chitral cleanliness campaign 1


شیئر کریں: