Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ایم ایل این ریشن سے اپنے امیدوار کوشہزاد احمد کے حق میں دستبردار کرایے۔ کارکنان جے یوآیی

Posted on
شیئر کریں:

پی ایم ایل این ریشن سے اپنے امیدوار کوشہزاد احمد کے حق میں دستبردار کرایے۔ کارکنان جے یوآیی

 

ریشن ( چترال ٹایمز رپورٹ ) جمعیت علمائے اسلام ریشن یونٹ کا اجلاس زیر صدارت ظفر خان شہزاد احمد کے گھر میں منعقد ہوا اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ریشن یونٹ کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اجلاس کا ایجنڈا حالیہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری رکھا گیا تھا اجلاس میں جمیعت علمائے اسلام ریشن یونٹ کو فعال بنانے اور بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین شپ کی سیٹ کو یقینی بنانے کے لئے جدوجہد کا عزم کیا گیا

اجلاس میں باہمی مشاورت سے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں اتحادی جماعت ن لیگ سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وعدے کے مطابق اپنی حمایت یافتہ امیدوار عبدالرب کو جمیعت کے امیدوار شہزاد احمد کے حق میں دستبردار کرایا جائے یا ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا جائے بصورت دیگر جمیعت علماء اسلام ریشن یونٹ کے کارکنان مسلم لیگ ن کے تحصیل نظامت کے امیدوار پرویز لال کو ووٹ دینے کے پابند نہیں ہونگے۔

chitraltimes juif reshun meeting2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59252