Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایسو سی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی(آفاق) کے زیر اہتمام چترال میں پرنسپل کنونشن کاانعقاد

Posted on
شیئر کریں:

ایسو سی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی(آفاق) کے زیر اہتمام چترال میں پرنسپل کنونشن کاانعقاد

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ )ایسو سی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی(آفاق) کے زیر اہتمام چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ پرنسپل کنونشن کاانعقادکیاگیا ۔جس میں اپراورلوئرچترال کے پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ آفاق چترال کےسینئر ایریا منیجر ذوالفقار علی خان نے ابتدائی کلمات میں مہمانوں کوخوش آمدیدکہتے ہوئے پروگرام کے اعراض مقاصدپرروشنی ڈالی اورکہاکہ آفاق کی کاوش بلاشبہ قابل ستائش ہے جو کہ ملک میں معیار تعلیم کی بہتری کے لیے نہایت کارگر ثابت ہوئی ہے۔ایسوسی ایشن فاراکیڈمک کوالٹی آفاق ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جوپاکستان میں تعلیم کوبہتربنانے کے لئے وقف ہے ۔آفاق پاکستان میں شرح خواندگی اورتعلیمی معیارکوبہتربنانے کے لئے ایک باہمی تعاون کے ساتھ کئی سالوں سے کام کررہاہے۔

اس موقع پر آفاق کے سینئرماسٹر ٹرینر فضل الہی اعوان نےکہاکہ سکول کے سربراہ یعنی پرنسپل کو لیڈرشپ کا کردار ادا کرنا ہوگا۔کسی بھی ادارے کا لیڈر ٹھیک ہوگا تو ساری خرابیاں دور ہوجائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں صنعت کار داخل ہوگئے ہیں۔ تعلیم کو پیسہ کمانے کا ذریعہ بنایا جارہا ہے۔ آفاق نے تعلیمی نظام اور تعلیمی نصاب کی بہتری کیلئے جو کام کیا ہے وہ ہم سب کیلئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سکول پرنسپلزپلاننگ اور کوالٹی کے ساتھ میدان میں اترنے کی ضرورت ہے اور اسکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں پورا ایجوکیشن سسٹم تبدیل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر پلاننگ کے ساتھ کام نہیں کیا گیا تو اسکول نہیں چلے گا۔ اسکول کا پرنسپل پورے سسٹم کا لیڈر ہوتا ہے، لیڈرشپ نے بہتر نتائج نہیں دیئے تو کوئی ٹاسک مکمل نہیں ہوگا۔ دنیا میں تعلیم کے جو بہترین سسٹم ہیں ہمیں اس کو اپنانا ہوگا اور کوالٹی مینجمنٹ کے ذریعے بہتری لانا ہوگی۔ اسکولوں کے ماحول اور ٹیچر کی تربیت کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے ویژن اینڈ مشن،سکول لیڈر شپ،ٹیچنگ اینڈ لرننگ،کریکولم،سکول مانیٹرنگ سسٹم،کمیونٹی لنکس،سکول مینجمنٹ سسٹم اور سکول ایکولوجی پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

ریجنل منیجرآفاق ملاکنڈریجن صاحبزادہ ماجدعلی خان نے کہاکہ آفاق پاکستان ملک میں تعلیمی معیار کو عالمی سطح پر لانے کے لئے مختلف قسم کے پروگرامز کر رہا ہے حالیہ منعقدہ پرنسپل کنونشن بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔آفاق اپنے تمام اسٹاف کوضروری مہارتوں اورتعلیم کی جدیدترین بصیرت سے آراستہ کرنے کے لئے پرعزم ہے جس میں اہم کرداراداکرنے کی ضرورت ہے ۔

chitraltimes afaq principal convention chitral1

chitraltimes afaq principal convention


شیئر کریں: