Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا نے 41 ارب 98 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا نے 41 ارب 98 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری دیدی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا کے خصوصی اجلاس میں وفاق کے پی ایس ڈی پی پروگرام کے لیے چار منصوبوں کی کلئیرنس دیدی جس کی کل لاگت 24 ارب 26 کروڑ روپے ہے- اسکے علاوہ گیس اور بجلی کے شعبے میں 5 ارب روپے کا ایک اور منصوبہ بھی منظور کیاگیا- یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ ترقی و منصوبہ سازی خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں PDWP اور متعلقہ محکموں کے اراکین نے شرکت کی۔ منظور شدہ منصوبوں میں چھاتی کے کینسر اسکریننگ کیلئے تیس بنیادی کلینکس اور چھاتی کینسر اسکریننگ سنٹرل ریجنل ہب کے قیام کے ذریعے بریسٹ کینسر کا جلد پتہ لگانے کے اقدامات جیسے چار پروجیکٹ شامل ہیں جس کی قومی سطح پر اور اس سے باہر اقدام کی اشد ضرورت ہے اجلاس میں صوبے کی ترقی کے لیے سی اینڈ ڈبلیو، دیہی ترقی، صحت، زراعت اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقی سے متعلق 6 منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔ اسکیموں میں انڈس ہائی وے سے بنوں شہر تک سڑک کو دو رویہ بنانا، فزیبلٹی اسٹڈی، منگلا بانڈہ میں انڈس ہائی وے (N-55) کو کلور میں ہکلہ یارک موٹروے (M-14) کے ساتھ ملانے والی سڑک کا تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن اور تعمیر شامل ہیں جبکہ دیگر منصوبوں پبلک پرائیویٹ تعاون کے ذریعے سبزیوں اور دالوں کے بیجوں کا مقامی فروغ، ہائی اور لو ٹرانسمیشن لائنوں کی گیس کی ترقی اور توسیع، ٹرانسفارمرز کی فراہمی، لائنوں کی بحالی اور11kv فیڈرز کی ہائی اور لو ٹرانسمیشن اور نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروجیکٹ کی کانسپٹ نوٹ کلیئرنس شامل ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
58876