Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق ممبرتحصیل کونسل مستوج محسن حیات آزاد امیدوار سہروردی کے حق میں دستبردار

شیئر کریں:

سابق ممبرتحصیل کونسل مستوج محسن حیات آزاد امیدوار سہروردی کے حق میں دستبردار

مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) مستوج کی ہر دل عزیز شخصیت معروف سنگراورسابق ممبر تحصیل کونسل مستوج محسن حیات شاداب حالیہ بلدیاتی ایلکشن میں تحصیل چیرمین کی نشت کے لیے آزاد امیداور کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ آج ایک مقامی گسیٹ ہاوس میں علاقے کے عمایدیں سے مشاورت کے بعد محسن حیات شاداب نے علاقے کی بہتر مفاد میں اتفاق و یگانگت پر یقین رکھتے ہوۓ آزاد امیدوار سھروردی خان یفتالی کی حق میں دستبردار ہوۓ۔
اپنے خطاب میں سابق ناظم محسن حیات شاداب نے کہا کہ گزشتہ کیءی دہایوں سے لاسپور یارخون مستوج کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔یہاں کے بدقسمت عوام آج بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔اس کی سب سے بڑی وجہ ہم خود ہیں جب تک ہم اس مٹی کا قرض نہیں چکایں گے ہم اسی طرح پھتر کی دور میں جیں گے۔أس علاقے کی مفاد کی خاطر ایک دوسرےکا ساتھ دینا ہو گا۔سب سے علاقے کی ترقی کو اہمیت دینا ہو گا۔

آج تحریک حقوق مستوج کے آراکین نے مستوج یارخون لاسپور کے ان آزاد امیدواروں کے ایک مشاورتی اور ہم آہنگی پرمبنی میٹنگ منعقد کیا تھا اس مشاورتی میٹینگ کا مقصد علاقے کی مفاد اور ہم آہنگی کو مد نظر رکھ کر یہ فیصلہ طے کرنا تھا کہ سب آزاد امیداور علاقے کے لوگوں کے سامنے اپنے اپنے الیکش کے حوالے سے بلدیاتی نظام کے تحت اور اس سسٹم کی اصولوں کے مطابق اپنے منشور پیش کرے۔
اس موقع پر مستوج کے عمایدیں نے شرکت کی اور تحریک حقوق مستوج کے ممبران بھی شامل تھے۔اس میٹینگ میں وادی لاسپور سے آزاد امیدوار سھروردی خان نے خطاب کیا۔اور محسن حیات شاداب ودیگر عمایدین کا شکریہ اداکیا۔

mastuj meeting
mastuj meeting 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58871