Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیوخت گاوں شغور میں کورونا کے تیس سے زائد کیسز مثبت آنے پر لاک ڈاون لگادیا گیا

شیئر کریں:

سیوخت گاوں شغور میں کورونا کے تیس سے زائد کیسز مثبت آنے لاک ڈاون لگادیا گیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کورونا نے چترال میں ایک بار پھر سر اُٹھالیا ہے ۔ لوئر چترال کے گاوں سیوخت شغور میں کورونا کے تیس سے ذائد کیسز مثبت آنے پر ڈی ایچ او کی سفارشات پر پورے گاوں میں ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاون لگادیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال انوار الحق کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ایک ہفتے تک متاثر ہ گاوں سے نہ کوئی باہر جاسکے گا اور نہ باہر سے گاوں کے اندر کوئی داخل ہوگا۔ لاک ڈاون کے دوران متاثرہ گاوں میں ہرقسم کی اجتماعات پر پابندی ہوگئی۔ صرف اشیا خوردونوش اور ادویات کے علاوہ تمام دکانین ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے ۔ علاقے کے عوام کو احکامات پر من و عن عمل کرنا ہوگا بصورت دیگر ان کے خلا ف قانونی کاروائی کی جائیگی۔


اعلامیہ کے مطابق ڈی ایچ او متاثرہ گاوں میں اسپیشل ویکسنیشن مہم چلائے گا۔ جبکہ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس گاوں میں پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائینگے۔

chitraltimes dho dc chitral lower notice covid 19 lockdown

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
57708