Chitral Times

May 22, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی طرف سے دس ہزار روپے کی مد میں کلائنٹ کو ڈھائی لاکھ روپے ادا کردیا گیا

    May 16, 2018 at 8:24 pm

    بونی (چترال ٹائمز رپورٹ )گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کے ملازم سعید احمد خان کی اچانک موت پر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان نے اپنے مرحوم کلائنٹ کی بیوہ ناہیدہ پروین کو صرف 10 ہزار روپے کی قلیل انشورنس کی مد میں 250,000 روپے کا Death Claim چیک کالج ہذا کے پرنسپل کے ہاتھوں ادا کردیا۔ اس موقع پر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے سینئر سیلز منیجر محمد مبین ترابی نے کالج اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس وہ واحد ادارہ ہے جوکہ اپنے کلائنٹ کی محفوظ زندگی اور موت کے بعد انکے ورثاء کی مالی معاونت کو یقینی بناتا ہے۔ اور اپنے وعدے کے مطابق انکو باعزت ذندگی گزارنے کیلئے مالی مدد کرتا ہے۔

  • error: Content is protected !!