Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹیلی نار کی ناقص سروس موسم سرما میں مذید خراب، صارفین رل گئے، طلبہ کی پڑھائی متاثر،نوٹس لیاجائے

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے دوسرے علاقوں کی طرح گرم چشمہ کےعوام کو بھی پچھلے کئی مہینوں سے ٹیلی نار سروس کی ناقص کارکردگی کا سامناہے۔ یہ سروس گرم چشمہ میں ایک مذاق بن چکی ہے۔جہاں ہر ٹیلی نار صارف پریشان ہے وہاں بلخصوص طالب علم اس ناقص سروس کی وجہ سے سخت مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں کیونکہ ان کو اپنے مطالعے کے لئے زیادہ تر آن لائن جانا پڑتا ہے۔ علاقے کے طالب علموں کا کہنا ہے کہ اس وقت سرما کی چھٹیا ں ہوگئیں ہیں اور طالب علم ا پنی پڑھائی میں مصروف ہیں۔ ٹیلی نار کی سروس پچھلے کئی مہنیوں سے ایک قسم کی بے قائدگی کا شکار ہے۔ اکثر رات کے سات بجے کے بعد سگنل مکمل بند رہتے ہیں اور صبح دس بجےکے بعد دوبارہ جذوی بحال ہوجاتے ہیں۔مگر پھر بھی سگنل کی آنکھ مچولی شام تک جاری رہتی ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سروس اتنی خراب ہے کہ سگنل سارا دن غیب رہتے ہیں۔جس کا متعلقہ حکام کو سختی سے نوٹس لینا ہوگا ۔


بعض بالائی علاقوں کے صارفین کا کہنا ہے کہ ٹیلی نار کمپنی نے اپنے صارفین کو سولر بیٹری کی رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے ۔ جبکہ چترال کے اکثر بالائی علاقوں کے ٹاورز میں سولر بیٹری اورپینل لگے ہوئے ہیں جن کی چارچ معمولی بادل اور بارش میں ختم ہوجاتی اور برف باری کی موسم میں کئی گھنٹوں اور لمبے عرصے تک سگنل غائب ہوجاتے ہیں۔ جبکہ کمپنی چوبیس گھنٹے سگنل دستیابی کی ذمہ دار ہے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ یہاں پوچھنے والا کوئی نہیں۔ اگر صارفین میں سے کوئی شکایت کرے توانھیں کورٹ کچہریوں کا چکر لگانا پڑتا ہے ۔ جبکہ پی ٹی اے کو بار بار شکایت کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی ۔


یادرہے کہ یہی صورت حال اپر چترال کی بھی ہے ۔ جہاں ان دنوں فورجی لگانے کے بہانے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے ۔ جوتھوڑی بہت سگنل دستیاب تھے وہ فورجی کی ناقص اجرا کے بعد مذید کمزور ہوگئے ہیں اور لوگ اپنے عزیز و اقارب سے کسی بھی غمی خوشی میں بات کرنے سے قاصر ہیں۔ خصوصی طور پر طلبا و طالبات کی پڑھائی بری طرح متاثر ہے ۔ جبکہ دوسری طرف ناہنجارکمپنی کی لوٹ مار مختلف پیکجز کے نام پر جاری ہے ۔ اور ماہانہ کروڑ روپے چترال سے ہتھیاجارہا ہے ۔


علاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنرز ، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس اور کمشنر ملاکنڈ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کمپنی کو راہ راست پرلانے کی دردمندانہ اپیل کی ہے ۔بصورت دیگر صارفین سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

chitraltimes telnor tower lot owir upper chitral 33
chitraltimes telenor tower karimabad

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56711