Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فرقہ ورانہ اورذات پات و برادری کی بنیادوں پرتقسیم شدہ چترال کو یکجا اورمتحد کرکے رہوںگا۔انجینئر فضل ربی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لویر چترال کے نومنتخب صدر انجینئر فضل ربی جان پیرکے روز اپنی انتخاب کے بعد پہلی مرتبہ چترال پہنچے تو لواری ٹنل سے لے کر چترال شہر تک براڈام، عشریت، میرکھنی، کالکٹک، دروش، کیسو، گہیریت، ایون بروز، چمرکن، بکرآباد اور جغور کے مقامات پر ان کا استقبال کیا جبکہ نومنتخب جنرل سیکرٹری قاضی فیصل اور انفارمیشن سیکرٹری نظا ر ولی شاہ بھی موجود تھے۔ سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل یہ جلوس اتالیق پل پہنچ کر احتتام پذیر ہوا جہاں خطاب کرتے ہوئے انجینئر فضل ربی جان نے ان کا اور کابینہ کے دیگر ارکان کا شاندار استقبال کرنے پر چترال کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس مضبوط عزم کا اظہارکیاکہ وہ چترال کو برادری اور فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم ہونے سے بچائیں گے جس کا خطرہ اب لاحق ہے۔ انہوں۔ نے جماعت اسلامی پر زور دیا کہ وہ اپنی یلیٹ فارم کو برادری اور خاندان کی بنیاد پر تقسیم اور جے یو آئی کو فرقہ ورانہ تقسیم کے لئے استعمال ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ سب کے مفاد میں ہے کہ ہم چترال میں اتحاد و اتفاق اور ہم آہنگی کی فضا کو پروان جڑہادیں اور نفرتوں کو دفن کریں۔


انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکروں نے قیادت کا جو بار گران ان کے کاندھوں پر ڈال ہے، وہ اسے اٹھانے کی بھر پور کوشش کریں گے اور چترال کو بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پارٹی کا گڑھ بنادیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے قوم اور خصوصاً نوجوانوں سے جو وعدہ کیا تھا، وہ اگر اس سال دسمبر تک پورا نہیں ہوا تو پی ٹی آئی کے جوانوں کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے بلاول بھٹو جیسے عظیم نوجوان قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اس پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی ہی دراصل نوجوانوں کا نمائندہ جماعت ہے جس کے پاس نوجوانوں کے لئے پروگرام موجود ہے۔

اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما عالم زیب ایڈوکیٹ، شریف حسین، اپر چترال کے صدر امیر اللہ خان اور دوسرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پارٹی کے دیگر رہنمائوں قاضی فیصل، شریف حسین، عالم زیب ایڈوکیٹ، اپر چترال کے نو منتخب صدر امیر اللہ خان اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔

chitraltimes ppp chitral meeting
chitraltimes ppp chitral meeting eng fazle rabi
chitraltimes ppp chitral meeting4
chitraltimes ppp chitral meeting5
chitraltimes ppp chitral meeting6
chitraltimes ppp chitral meeting7
ppp chitral meeting

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52911