Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انجمن ترقی کھوار کے زیراہتمام معروف ادیب وماہر تعلیم گل مراد حسرت مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

شیئر کریں:

کھوار زبان و ادب کے معروف نام اورماہر تعلیم گل مراد حسرت مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)مرکزی انجمن ترقی کھوار چترال کے زیراہتمام چترال پریس کلب میں کھوارزبان کے صاحب طرز شاعر،ادیب،افسانہ نگاراورممتازماہرتعلیم سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرگل مرادحسرت کی یادمیں تعزیتی ریفرنس کاانعقادکیاگیا۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی معروف ماہرتعلیم سابق پرنسپل شیرولی خان اسیر،صدرمحفل سابق ای ڈی او مکرم شاہ، پروفیسرڈاکٹرعنایت اللہ فیضی،محمدعرفان عرفان،سابق ڈائریکٹرانفارمیشن یوسف شہزاد،لیاقت علی خان،ظفراللہ پرواز، پروفیسرممتازحسین،انجمن ترقی کھوارکے مرکزی صدرشہزادہ تنویرالملک،جنرل سیکرٹری پروفیسرظہورالحق دانش،پرنسپل سلیم کامل،جان بہادرجانی اوردوسروں نے گل مراد حسرت کی حالات زندگی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ تعلیمی میدان میں حسرت کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائے گی۔کھوار ادب کے لئے بے مثال خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مقریرین نے کہاکہ مرحوم گل مرااادحسرت ایک ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ کھو تہذیب و ثقافت، ادب اور تاریخ پر انھیں دسترس حاصل تھی۔اورکئی موضوعات پراُن کے تحریری نسخے موجود ہیں جن کی کتابی شکل دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرشیرولی خان اسیرنے ایک مسودے کی چھپائی کے اخراجات برداشت کرنے کااعلان بھی کیا۔

۔اس تعزیتی پروگرام میں مرحوم گل مراد حسرت کے چھوٹے بھائی ہیڈ ماسٹر اللہ نواز اور بھتیجاکے علاوہ کثیرتعداد میں علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

chitraltimes taziati refrence gul murad hasrat 2
chitraltimes taziati refrence gul murad hasrat
chitraltimes taziati refrence gul murad hasrat 4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55143