Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاورکے رنگ روڈ پرواقع چارسدہ فلائی اوورشہید اُسامہ احمد وڑائچ کے نام سے منسوب کردیا گیا

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) کمشنر پشاور شہاب علی شاہ نے اتوار کے روز سابق ڈپٹی کمشنرچترال شہید اسامہ احمد وڑائچ کے نام سے منسوب چارسدہ رنگ روڈ پل کی افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسامہ احمد وڑائج اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں انسانیت کے خدمت کے جذبوں سے سرشار تھے، شہید اسامہ نے جہاں بھی ڈیوٹی کی پوری ایمانداری اور دیانت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔ کمشنر پشاو رنے کہا کہ تمام سرکاری اہلکاروں سے ان کی تاکید تھی کہ عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں اور جو اہلکار اپنے فرائض میں غفلت کا مرتک ہو ااس کی سرکاری کرسی پر بیٹھنا بلاجواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر فطری تربیت کا اثر تھا وہ ہمیشہ عوام میں مل جل کر رہے اور ہمیشہ ان کی مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ زندگی ختم ہونے والی چیز ہے لیکن اسامہ شہید نے اپنی مختصرملازمت میں جو کچھ کرکے دکھایا اس پر پوری قوم کا سرفخرسے بلند ہے وہ انہی خدمات کی بناء پر اپنے والدین اور دوستو ں میں مقبول رہا۔کمشنر پشاور نے کہا کہ انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران ریاست کی رٹ بحال کی اور عوام کو آسانیاں اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک مشنری جذبے کے تحت اپنی توانائی صرف کی، ان کی خدمات قابل تقلید ہیں۔کمشنر پشاو رنے کہا کہ ان کا دوسروں کے لئے بھی یہ تاکید تھی کہ لوگوں کو آسانیاں پیداکریں گے تو لوگوں کا آپ سے دلی لگاؤ پیدا ہو گا۔آخر میں کمشنر پشاور نے شہید اسامہ احمد وڑائچ کی درجات بلندی کے لئے بھی دعا کی۔ اس موقع پرڈائریکٹر پی ٹی اے سید ظفر علی شاہ، چیف کیپیٹل پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور، ایس ایس پی آپریشن ظہوربابر آفریدی، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر، ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان، شہید کے وا لد پروفیسر ڈاکٹر فیض احمد وڑائچ، چترال، ایبٹ آباد، صوابی اور پشاور سے تعلق رکھنے آفسران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور شہید اسامہ احمد وڑائچ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔آخر میں چترال لیویز کے دستے نے ان کے والد اور بھائی کو سلامی دی اور پشاور میں ان کی خدمات کے صلے میں رنگ روڈ چارسدہ فلائی اوور کو اسامہ احمد وڑائچ کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔
osma shaheed warraich flyover peshawar4

osma shaheed warraich flyover peshawar3

osma shaheed warraich flyover peshawar2

osma shaheed warraich flyover peshawar
osma shaheed warraich flyover peshawar2243

osma shaheed warraich flyover peshawar224

osma shaheed warraich flyover inaugurated in peshawar2

osma shaheed warraich flyover inaugurated in peshawar22

osma shaheed warraich flyover peshawar22

osma shaheed warraich flyover peshawar23


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
29912