Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کے بعد ضلعی انتطامیہ لوئر چترال نے ٹرانسپورٹروں کیلئے نیاکرایہ نامہ جاری کردیا

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے چترال سٹی اور دروش سے ضلع کے اندر اور باہر چلنی والی پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام روٹس کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔ ٹریفک مجسٹریٹ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر نیا کرایہ نامے کا ڈرافٹ تیار کیا جو ڈپٹی کمشنر کی منظوری کے بعد لاگو کیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال لوئر حفیظ اللہ کے دفتر سے جاری تفصیلات کے مطابق
⭕یہ کرایہ نامہ ڈیزل/پٹرول کی 142 تا 160 روپیہ فی لیٹر قیمتوں تک کے لئے قابل عمل ہے۔
⭕ کرایہ نامہ کو گاڑی کے اندرنمایاں جگہ پر چسپاں/ آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔
⭕ہر سواری کے ساتھ 20 کلو تک سامان پر کوئی اضافی کرایہ طلب نہیں کیا جاسکے گا۔ ⭕ڈرائیور/کنڈکٹر سب سواریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آنے کا پابند ہوگا۔
⭕لانگ روٹس پر چلنی والی گاڑیوں کا عملہ سواریوں کی مرضی کے بغیر غیر ضروری طور پر ہوٹلز میں قیام و طعام نہیں کریگا۔
⭕تمام ڈرائیورز حکومتی قوانین جیسے سپیڈ کی حد، لوڈ کی حد، سواریوں کی حد، فٹنس،پرمٹ، لائسنس وغیرہ لوازمات کی پابندی کریں گے۔
⭕کسی بھی خلاف ورزی کو اگر آپ مشاہدہ کریں تو گاڑی نمبر اور روٹ /اسٹینڈ کی تفصیل سمیت کرایہ نامہ میں دئے گئے نمبرز پر ضرور رپورٹ کریں۔ ہم کوشش کریں گے کہ کم سے کم وقت میں متعلقہ ڈرایئور کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔
برائے شکایت فون و وٹس ایپ نمبر03432648149رابطہ کرسکتے ہیں۔

chitraltimes transport new fare chitral lower9
chitraltimes transport new fare chitral lower8
chitraltimes transport new fare chitral lower7
chitraltimes transport new fare chitral lower6
chitraltimes transport new fare chitral lower4
chitraltimes transport new fare chitral lower5
chitraltimes transport new fare chitral lower3
chitraltimes transport new fare chitral lower1
chitraltimes transport new fare chitral lower

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55053