Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صو بائی حکومت کی جا نب سے اساتذہ انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم …تنظیم اساتذہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )صو بائی حکومت کی جا نب سے اساتذہ انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس اعلان پر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش اور ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم خان کی مشترکہ جدو جہد کو سراہتے ہیں ۔انتخابات کے نتیجے میں اساتذہ برادری کو ایک منتخب قیادت میسر ہو گی جس کے نتیجے میں حل طلب مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر سا منے آئے گا ۔ان خیالات کا اظہارتنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی ذمہ داران خیر اللہ حواری ،صاحبزادہ صادق جان ،ڈاکٹر محمد ناصر ،شمشاد خان جھگڑا ،عبید اللہ ،میاں ضیاء الرحمن اور سکندر خان یو سفزئی نے ایک مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ہے
انہوں نے مذید کہا ہے کہ1995میں آل ٹیچرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے آخری انتخابات ون مین ون ووٹ کی بنیاد پرمنعقد ہو ئے تھے
اور آئین کے مطابق 1999تک اس کا دورانیہ تھا 19سال کے طویل عر صے تک عسکری اور جمہوری حکومتوں نے پاکستان کے نظریاتی محاذوں کے محافظوں کو اپنی رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رکھا ۔اور اساتذہ کے مسائل میں آئے روز اضافہ ہو تا رہا اگر حکومت وقت نے اس اعلان کو عملی جامہ پہنا دیا تو یہ ایک تاریخی اور انقلابی قدم شمار ہو گا۔


شیئر کریں: