Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کھوژ؛ سڑک دریا برد، گاؤں کھوژ کا زمینی رابطہ منقطع، شیشی کوہ کا واحد راستہ بھی دریا برد

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج کے نواحی گاؤں کھوژ کی واحد رابطہ سڑک کو دریائے یارخون بہا کر لے گیا جس کے بعد گاؤں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے ۔


علاقے کی سوشل ورکر رحمت ولی نے چترال ٹائمز کو ٹیلی فون پر بتایا کہ بدھ کی شب موڑی کھوژ کے مقام پر سڑک دریا برد ہونے پر 3 ہزار کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔


علاقہ عمائدین نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے فوری ایکشن لینے اور گاؤں کے لئے نئی سڑک تعمیر کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثنا شیشی کوہ چترال کا واحدزمینی راستہ آج رات پٹیگال کے مقام پر تیز سیلابی ریلہ کانذر ہوگیا جس کی وجہ سے تیس ہزار کے لگ بھگ غریب باسی سخت مشکلات کا شکار ہیں سیاحتی مقام مدگلشٹ میں سیاح اور کالج کے طلبا جوکہ امتحان کے لے گیے تھے پھنس کر رہ گیے ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
50863