Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو کی نامور سماجی شخصیت نادر ولی وفات پاگئے

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)تورکہو چترال کی معروف سماجی شخصیت نادرولی المعروف دشمان بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں معززین علاقہ، علمائے کرام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔نادر ولی کی زندگی کا بیشتر حصہ کراچی میں گذرا۔ وہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں اچھے عہدے پر فائز تھا۔ انہوں نے اپنی تنخواہ کو کچھ حصہ ناداروں، غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کے لئے مختص کررکھا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سماجی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہیں سماجی خدمت اپنے مرحوم والد سے ورثے میں ملی تھی۔انہوں نے اپنی زندگی فلاح عامہ کے لئے وقف کررکھی تھی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
54632