Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کیسو گاوں سے تعلق رکھنے والا نوجوان صفدردستگیرپہاڑی سے گرکر جان بحق

شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) لوئر چترال کے کیسو سے تعلق رکھنے والے نوجوان صفدر دستگیر ولد صمصام دستگیر کیسو جنگل سیر و سپاٹے کی غرض سے اتوار کی صبح گیا ہوا تھا ۔ کہ راستے میں پہاڑ پر چڑھتے ہوئے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے نیچے کھائی میں جا گرا ۔ اور سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ جس پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا ۔

اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد پہاڑ پر چڑھے ۔ اور ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی اپنے سازو سامان کے ساتھ کیسو جنگل پہنچ کر ان کی لاش نیچے اتارا اور ایمبولینس کے زریعے BHUہسپتال کیسو منتقل کر دیا ۔ معلومات کے مطابق صفدر دستگیر عام طور پر سیر کیلئے پہاڑوں پر جایا کرتا تھا ۔ لیکن اتوار کی صبح ان کی سیر کا فیصلہ ان کی زندگی کا آخری دن ثابت ہوا ۔ ان کو بعد آزان مقامی قبرستان میں سینکڑوں آشکبار انکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا ۔

chitraltimes rescue 1122 recovered dead body kesu22
chitraltimes rescue 1122 recovered dead body kesu1
chitraltimes safdar dastigir dies
File Photo: Safdar Dastigir-


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54637