Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فورم اوی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں صفائی مہم

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فورم اوی کے زیر اہتمام مونال اسلام آباد میں صفایی مہم کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فورم اوی کے ممبران نے ٹرائل 5 کی صفایی کی.. فورم کے ممبران نے وہاں پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں ،جن میں بیرون ملک سے آئے ہوئے ٹورسٹ بھی تھے سے ملاقات کی ،انھیں آمن محبت اور ماحول دوستی کا پیغام دیا . فورم کے ممبران جو مختلف یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹس تھے صفائی مہم میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا …انہوں نے صفائی مہم کا اختتام مونال میں کیا،جہاں مقامی ہوٹل میں موجود لوگوں کے مجمع کو اپنا پیغام پہنچایا.کہ صفائی ایما ن کا جزہے،اور بحثیت مسلمان ہمیں‌ صفائی اورماحول کا خیال رکھنا ہوگا. اور علاقے کو صفاف رکھنے میں‌ ہر ایک کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا.
cleanliness campaign islamabad 4

cleanliness campaign islamabad 3

cleanliness campaign islamabad 39


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18813