Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج خاص میں مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، دھرنا، بھوک ہڑتال اور روڈ بلاک کا فیصلہ

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) آج جمعرات کے دن مستوج خاص میں تحریک حقوق مستوج کے دیے ہوئے شیڈول کے مطابق ایک پرہجوم جلسے کا انعقاد کیا گیا۔جلسے میں لاسپور سے لیکر مستوج اور ملحقہ دیہات،چوئیج،پرکوسب،چپاڑی،کارگن،اور،کھوژ کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جلسے کے مقررین نے اپنے سابق جلسے کے ایجنڈے کی توسیع کرتے ہوئے مستوج بازار میں دھرنے میں بیٹھنے کا اعلان کیا۔اور لائحہ عمل یہ طے پایا کہ یہ دھرنا مطالبات کے منظور نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال اور پھر آخری اقدام کے طور پر روڈ بلاک کیا جائے گا۔اور یہ طے پایا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔لہذا حکومت وقت کو اگاہ کیا جا تاہے
کہ اس دھرنے اور بعد بھوک ہڑتال اور پھر روڈ بلاک ہونے کی صورت میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ دارو ضلعی اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

chitraltimes mastuj protest 1
chitraltimes mastuj protest 3
chitraltimes mastuj protest 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
54502