Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج خاص میں احتجاجی مظاہرہ، انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کیلئے 4نومبرتک کا ڈیڈلائن

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز)مستوج خاص میں جمعہ کے دن ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جسکی صدارت قاضی احتشام الدین نے کی۔ جلسے سے عبدالرحمن لال، گل محمد شامی، عمادالدین، محسن حیات، عزیز احمد، احمد حسین شاہ، نور احمد شاہ، دین لال و دیگر نے خطاب کیا۔

مقرریں نے کہاکہ اپر چترال ضلع بننے پر علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ ان کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونگے مگر انتہائی افسو س کا مقام ہے کہ مستوج کے دورآفتادہ علاقے کے عوام مذید مسائل کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپر چترال ضلع بننے کے بعد کم از کم تحصیل ہیڈکوارٹر کے تمام دفاتر مستوج میں قائم ہونے چاہیے تھے مگر دوسال گزرنے کے باوجود اپر چترال انتظامیہ صرف بونی میں محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے مسائل میں روزبہ روز مذید اضافہ ہورہا ہے۔ علاقے کے مواصلات کا نظام درہم برہم، صحت کی سہولیات پہلے سے ابتر، بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ ودیگر مسائل کی وجہ سے علاقے کے عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہے۔

جلسہ کے اختتام پر ایک متفقہ قرار داد منظور کی گئی ہے جس میں مستوج خاص میں اسسٹنٹ کمشنر کی مستقل تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مستوج،یارخون اور لاسپور ایک وسیع و عریض علاقہ ہے۔ علاقے کے لئے حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی کے باؤجود اسسٹنٹ کمشنر اپنی خدمات مستوج میں آکر انجام دینے سے قاصر ہے۔ جو کہ علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔


RHC ہسپتال مستوج میں سہولیات کا فقدان ہے،حکومت کی طرف سے مفت علاج کے وعدوں کے باؤجود RHCمستوج میں صحت کارڈ پر علاج کی سہولت ابھی تک دستیاب نہیں ہے۔ لھذا RHCمستوج میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے اور ساتھ سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔
قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ مستوج خاص میں ٹرانسپورٹ کے لئے سرکاری اڈے کا بندوبست کیا جائے، مستوج میں ٹرانسپورٹ اڈے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مسافر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ ڈرائیور حضرات سرکاری نرخ سے زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ لھذا مستوج میں فوری ٹرانسپورٹ اڈہ کا قیام عمل میں لایا جائے۔


قرارداد میں مذید مطالبہ کیا گیا کہ مستوج خاص میں Rescue 1122کی آفس کا قیام عمل میں لایا جائے اور متعلقہ عملے اور مشینری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت کے موقع پر بروقت ریسکیو کا عملہ مدد کرسکے۔
قراد میں ٹریفک پولیس کی مستوج خاص میں مستقل تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا گیا، ٹریفک پولیس نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن حادثات رونما ہو رہے ہیں لھذا مستوج میں مستقل بنیادوں پر ٹریفک پولیس کی نفری تعینات کیا جائے، مذید مطالبہ کیا گیا کہ ریشن ہائیڈل پاور اسٹیشن سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ قرارداد میں انتظامیہ کو 4نومبر 2021؁ء تک کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے مطالبہ کیا گیا کہ ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے بصورت دیگر تحریک کو وسعت دینے کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

chitraltimes mastuj protest upper chitral2
chitraltimes mastuj protest upper chitral3
chitraltimes mastuj protest upper chitral


شیئر کریں: