Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہوشروبا مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام چترال ٹاون میں احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی لوئرچترال کے تحصیل صدر عالمزیب ایڈوکیٹ کے زیرقیادت ملک بھر میں کمرتوڑ مہنگائی اوربے روزگاری کے خلاف چترال کے پرانہ پی آئی چوک میں احتجاجی مظاہرہ اورجلسہ ہوا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےتحصیل صدر عالمزیب خان ایڈوکیٹ نے مہنگائی،اور بے روزگاری کی ابتر صورت حال پر حکومت پرشدید تنقید کیااور کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ فاقوں سے دوچار ہیں  اور حکمران اپنی ناقص پالیسوں کی وجہ سےعوام کا خیال کرنے کی بجائے ملک میں پیٹرول گیس ،بجلی اور اشیائے خوردنوش میں مزید اضافہ کرتی جارہی ہیں جو کہ ناقابل برادشت ہوچکی ہے۔ اُنہوں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید مشکلات سے دوچار کرنے پر پی ٹی آئی کی حکومت سے فوری طورپر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54231