Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال نےقتل کے مقدمہ میں نوجوان کوعمرقید کی سزاسنادی

شیئر کریں:

اپر چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بونی اپر چترال کی عدالت نے چرون سے تعلق رکھنے والے نوجوان بہادراللہ کے قتل کے جرم میں مستنصرساکن کوراغ کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ہے استعاثہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر فضل معبود پیش ہوئے جبکہ معروف قانون دان جاوید علی خان ایڈوکیٹ نے انکی معاونت کی۔اور ملزمان کی طرف سے معروف قانون دان گل مراد اور عبد الولی خان ایڈوکیٹ پیش ہوئے ۔


یادرہے کہ مارچ 2015سے بہادراللہ نامی نوجوان لاپتہ ہے جبکہ ان کے کچھ سامان وقوعہ کے دن چرون پل سے ملے تھے۔ ابتدائی طور پر لاپتہ نوجوان کی ورثا کی طرف سے درخواست دینے پر بونی تھانہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔ بعد میں کوراغ سے تعلق رکھنے والے مستنصراور سیف الدین کو بطور ملزمان نامزد کیا گیا۔ اور چھ سال مقدمہ چلنے کے بعدگزشتہ دن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے مستنصر کو عمر قید اور تین لاکھ جرمانہ کی سزاسنادی جبکہ سیف الدین کو بری کردیا ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54147