Chitral Times

May 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی نعتیہ مقابلے میں آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کی طالبہ محلیل فاظمہ کا اعزاز

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ) ۱۲ ربیع الاول کی مناسبت سے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے اشتراک سےپشاور میں صوبائی سطح پر نعتیہ مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں صوبہ بھر سے 63 اسکولوں،کالجوں اور مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔اس مقابلے میں عمر کے حساب سےامیدواروں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔ پروگرام کے پہلے حصے میں 15سال سے لیکر 25 سال کی طالبات نے حصہ لیا۔اس پرگرام میں آغاخان ہایئیر سیکنڈری سکول کی طر ف سے گیارھویں جماعت کی طالبہ محلیل فاطمہ نے حصہ لیا اور تیسری پوزیشن حاصل کر نے میں کا میا ب رہی ۔ انتظامی اداروں کی طرف سے انھیں تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا۔


آغا خان ہایئر سکول کوراغ نے محلیل کی سکول آمد پر خوش امدید کہنے کے سا تھ ساتھ انکی اعزازمیں ایک مختصر اور پر وقار تقریب کا اہتما م کیا جس میں محلیل کے والد محترم نے بھی شرکت کی اور طالبات سے مختصر خطاب کیا اس کا کہنا تھا کہ
میری پیٹی محلیل کی تمام کا میا بیوں کا سہرا سکول کو جا تا ہے اس پر میں سکول کا مشکور و ممنوں ہوں اور یہ بھی کہا کہ اپنی صلاحیتوں کو برو ےَ کار لاتے ہوئے ادارے کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں اور اس اسکول سے بھر پور فایدہ اٹھائیں۔

بعد ازاں محلیل فاطمہ کو اسٹیج پر دعوت دی گئی اور انھو نے بھی طالبات سے مختصراً اطہار خیال کیا۔ سکول ہذا کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ جبکہ طالبات کی جا نب سے تعریفی کارڈ اور تحائف پیش کیے گئے۔پروگرام کے آخر میں وائس پرنسپل آغاخان ہایئر سکنڈری سکول کوراغ مس راحیلہ بانو نے محلیل فاطمہ کو شاباشی دی اور باقی طالبات کو بھی اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لینے پر زور دیا۔

chitraltimes mahlil fatima aga khan school kuragh 2
chitraltimes mahlil fatima aga khan school kuragh 3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
53765