Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں سٹینوگرافرز اور لیکچررز کیلئے ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں جونیئر / سینئر سکیل سٹینوگرافرز کی پوسٹوں کیلئے پریکٹیکل ٹیسٹ ا ور محکمہ اعلی تعلیم میں مختلف مضامین کے لیکچرارز (مرد، خواتین،بی پی ایس۔17) کے لئے ایبیلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے تفصیلات کے مطابق جونئیر سکیل سٹینو گرافرز کی پوسٹوں کے لئے پریکیٹکل ٹیسٹ 25 اکتوبر تا 29 اکتوبر جبکہ پاک سٹڈیز، اردو، اسلامیات، اکنامکس، کمپیوٹر سائنس اور پولیٹیکل سائنس مضامین کے لیکچررز کے لئے ایبلیٹی ٹیسٹ 16۔نومبرتا 19 نومبر2021 تک منعقد کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں امیدواروں کو مزید تفصیلات کے لئے کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان کنٹرول امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
53770