Chitral Times

Dec 5, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے زیراہتمام ہوشربا مہنگائی کے خلاف بونی میں احتجاج

شیئر کریں:

اپر چترال ( زاکر محمد زخمی ) کمر توڑ اورہوشربا مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے زیراہتمام بونی میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی لوئر چترال کے صدر انجینئر فضل ربی بھی کابینہ سمیت شرکت کی۔ جلسہ کی صدارت پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر امیر الله نے ۔


جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمید جلال جنرل سکرٹری پی پی پی اپر ،پرویز لال نائب صدر پی پی پی،رحمت سلام،کوثر علی شاہ ،جنید احمد یوتھ نمائندہ،فضل ربی جان صدر لوئر ،امیر الله صدر اپر و دیگر مقررین نے کمرتوڑ مہنگائی پر حکومت وقت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔اور تحریک انصاف کی حکومت کو تاریخ کا بدترین حکومت قرار دیکر ہر محاذ میں اس کےخلاف آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں غریب کا جینا محال ہوگیا ہے ۔اسے نجات پائے بغیر غریب کی زندگی اجیرن ہوئی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ خوش کن نعروں سے عوام اور خصوصا” نوجوانوں کو دوکھا دیا اب سب کچھ عوام کو عیان ہوچکی ہے لہذا مزید اسے برداشت کرنا خود کشی کے مترادف ہے۔ جلسہ میں احتجاج کو پھلاکر ہر جگہ ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل طے کیاگیا ۔

chitraltimes ppp upper chitral protest rally 2

شیئر کریں: