Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معروف ماہر تعلیم شیر ولی خان اسیرؔ کا دورہ آغا خان ہائیر سکینڈری سکول ہنزہ

شیئر کریں:

ہنزہ کریم آباد  ( چترال ٹائمزرپورٹ) نامور ماہرتعلیم اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (ر) شیر ولی خان اسیرؔ   نے آغاخان ہائیر سکینڈری سکول ہنزہ کا دورہ کیا  ، سکول کی فیکلٹی اور پرنسپل سے ملاقات کی ،  طالبات کے ساتھ  ایک مختصر نشست میں تعلیم نسواں  کی اہمیت پر گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ماہر تعلیم ، شاعر ، دانشور،محقق  اور مصنف  شیر ولی خان اسیرؔ  نے خصوصی طور پر آغا خان ہائیرسیکڈری سکول ہنزہ کا دورہ کیا ۔ موصوف ضلع چترال میں تعلیم نسواں کی حامیوں کے وہ   علمبردار ہیں کہ جنہوں  نے بچیوں کی شخصیت ، اہمیت ، اُن کے وقار اور اُن کی تعلیم و تربیت پر  ایک منظوم کتاب ” ژور نامہ ”   تصنیف کی ہے   ۔

ہائیرسکینڈری سکول ہنزہ کی بچیوں کے ساتھ ایک مختصرنشست میں انہوں نے اپنے زمانے کی تعلم اورخاص طور پر تعلیم  نسواں پر روشنی ڈالی اور اپنے زمانے میں بچیوں کی تعلیم کو معیوب  سمجھنے کی  جاہلانہ  رویے کا  ذکر کر تے ہوئے  گلگت بلتسان میں بچیوں  کو زیور تعلیم  سے آراستہ  کر نے کے  ضمن میں ہز ہائی نس پرنس کریم آغاخان کی بصیرت اور ڈائمنڈ جوبلی سکولوں  کے  مثالی کردار  کو   دنیا کے لیے  علم و دانش  کا  مینار  قرار دیا   اور کہا کہ آغا خان  ایجوکیشن  سروس  کی بدولت   گلگت  بلتستان  اور چترال کے انتہائی دورافتادہ علاقوں  تک تعلیم کے نور کو پھیلانے  میں    ادراے  کے دور اندیش  قائدین  کی خدمات قابل   تحسین ہیں  ۔

اُنہوں نے پرنسپل کے ایما پرایک کمرہ جماعت میں طالبات کے سیکھنے کےعمل کا مشاہد کیا اور طالبات سے مختصرسوالات کرنے کے بعد ادارے   میں رائج طریقہ ٔ  تدریس اور تعلیم و تربیت دیکھ کر اپنے ، کم و بیش،  چار عشروں پر محیط  پیشہ وارانہ زندگی کے دوران مشاہدے میں آنے والے درسگاہوں میں سے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول ہنزہ  کو ایک مثالی  درسگاہ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو قومیں  اپنی   خواتین   کو   جدید معیار تعلیم سے  مستفید  کرتی  ہیں  اُن کےلئے  ترقی کی راہیں  کھل جاتی ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ   اس سکول  کے اندر  داخل ہوتے ہی  اس مادر   علمی کی علمی خوشبو ، علمی  ماحول ،نظم ضبط اور  طالبات     محنت  کو  دیکھ   مجھے  اُمید واثق ہوئی ہے  کہ  یہ بچیاں جب  عملی  زندگی میں قدم  رکھیں گی  تو ہمارا ملک  دنیا  میں تہذیب یافتہ  قوموں  کی  بہترین مثال  بن کر اُبھرے گا  ۔  انہوں نے طالبات پر  زور دیتے ہوئے  کہا کہ دنیا میں  جہالت    کا قلع  قمع   اُس وقت ممکن ہے  جب  ہماری  قوم  کا  ہر فرد   جدید اور معیاری تعلیم سے  آراستہ  ہو    اور  ایسی ہی  جدید طرز تعلیم    آغا خان ہائیر سکینڈری  سکول میں   عملی طور پر رائج ہے    ۔ 

صاحب موصوف نے  اس بات پر خصوصی  طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ  کے پاس معیاری کتابوں  سے مزئین   بہترین لائبریری  موجود ہے   میرا آپ کےلیے پیغام یہ ہے کہ  اچھی کتاب  کسی بھی وقت ہاتھ آجائے    اُن کی طرف اپنی دوستی کا ہاتھ بڑھائیں  کیوں کہ جس انسان  کی کتاب کے ساتھ دوستی ہوگی    وہ نہ صرف ایک اچھا انسان بنے گا بلکہ  دنیا پر حکمرانی   کے گُر بھی سیکھے گا  ۔ انہوں نے طالبات کو  اپنی  تصنیفات کے تحائف  بھیجنے کا وعدہ بھی  کیا ۔  اس کے بعد  اساتذہ سے ملاقات کرتے ہوئے    پیشہ  تدریس کو   ذریعہ  معاش سے زیادہ ذریعہ  عزت  افتخار  قرار دیا  اور   مثالی  خدمات پر  اُنہیں   شاندار  الفاظ میں خراج تحیس بھی  پیش کی  ۔  

  نشست  کے اختتام پر  سکول ہذا کی پرنسپل   زہرہ  علی داد   نے مہمان کا شکریہ ادا کیا اور سکول تشریف لانے اور   طلبات   کی ہمت افزائی پر   پورے سکول کی جانب سے  مہمان کا شکریہ ادا کیا ۔

chitraltimes inayatullah aseer visit hunza aks school 2
chitraltimes inayatullah aseer visit hunza aks school 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
52255