Chitral Times

Dec 5, 2019

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • ریڈیوپاکستان گلگت سے کھوار پروگرام آئندہ میڈیم ویوز کے زریعے سن سکیں‌گے..ڈائریکٹر

    October 8, 2019 at 8:29 pm

    گلگت (چترال ٹائمزرپورٹ) ریڈیو گلگت کے میڈیم ویوز(Medium Waves 1512 ) کلو ہٹز میں کھوار پروگرام کے نشریاتی اوقات میں آئیندہ کھوار پروگرام متاثر نہیں ہوگی البتہ ایف ایم 93میں وفاقی حکومتی پالیسی کے مطابق کھوار پروگرام کے دورانیے میں “ہک آپ”کے نام سے پروگرام نشر ہونگے۔ لہٰذا کھوار سننے والے آئیندہ کھوار پروگرام میڈیم ویوز کے ذریعے سنیں۔

    ان خیالات کا اظہار ریڈیو سٹیشن گلگت کے ڈائریکٹر نے خان اکبر خان کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ کھوار بولنے والوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق ڈسٹرکٹ کونسلر خان اکبر خان نے کہا کھوار بولنے والے ریڈیو پاکستان سے انتہائی محبت رکھتے ہیں لیکن پروگرام کے دورانیے میں بار بار بندش کی وجہ سے غذر تا چترال اور چترال تاسوات بشقار تک کے کھوار بولنے والے مسلسل پریشان ہیں۔لہٰذا میڈیم ویوز 1512کلو ہٹز میں اگر”ہک اپ”پروگرام نشر نہ ہوئی تو یہ کھوار بولنے والوں پر ریڈیو گلگت کا احسان ہوگا۔ اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے صبح بخیر اردو پروگرام(جو تقریباًساٹھ ممالک میں سنی جاتی ہے) میں غذر خصوصاً خلتی، پھنڈر اور لنگر کو بھرپور کوریج دینے پر نیوز انچارج شیر محمد اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

  • error: Content is protected !!