Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ/شیشیکوہ میں موسلادھار بارش، رابطہ سڑکیں سیلاب برد، کھڑی فصلوں کو نقصان

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی ، گرم چشمہ اور شیشی کوہ میں رابطہ سڑکیں دریا برد ، کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ، گلیشئر پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے دونوں اضلاع کے انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے

چترال میں وادی گرم چشمہ اور شیشی کوہ میں موسلادھار بارش نے متعدد دیہات میں تباہی مچاتے ہوئے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچایا اور کئی گھربھی متاثر ہوگئے اور موٹر گاڑیوں کی ٹریفک بند ہوگئی۔ گرم چشمہ کے نواح میں واقع پانچ دیہات نارکوریت، اویرک، مونور، بشقیر اور کندوجال کا رابطہ ضلعے کے دوسرے حصوں سے کٹ کر رہ گئی ہے۔ علاقے کے باشندوں نے فون پر بتایاکہ سیلابی ریلے نے ان دیہات میں واٹر سپلائی اسکیموں اور ابپاشی کی نہروں اور منور پل کو بھی بہا لے گیا ہے اور عوام سخت مشکل میں مبتلا ہیں۔ شیشی کوہ ویلی میں سیلابی ریلے نے سیاحتی مقام مداک لشٹ جانے والی سڑک کی آدھا کلومیٹر کو بھی بہا لے گئی ہے۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اسی طرح اپر چترال کے علاقہ کھوژ میں بھی دریا کی طغیانی کی زد میں اکر رابطہ سڑک دریا برد ہوگئی ہے ۔ جس کیو جہ سے تقریبا چار سو آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے ۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک سے دو ہفتوں کے اندر چترال میں گلیشئر پھٹنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔ جس پر پی ڈی ایم اے نے چترال کے دونوں اضلاع اپر اور لوئر کے انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

chitraltimes garamchashma flood chitral5
chitraltimes garamchashma flood chitral 2
chitraltimes garamchashma flood chitral1
chitraltimes garamchashma flood chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
50921