Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زرعی بینک کے قرضہ جات کی فراہمی میں اضافہ اورسہل بنایا جائے…عوامی حلقے

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ)‌سب ڈویژن مستوج کے عوام نے زرعی بینک کے اعلیٰ‌حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کی پسماندگی اور غربت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام خصوصا کاشتکاروں‌کو قرضہ جات کی فراہمی کو سہل بنانے کے ساتھ اس میں اضافہ کیا جائے.اورزیادہ سے زیادہ کاشتکاروں‌کویہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ زرعی پیداوارمیں اضافے کے ساتھ پسماندہ علاقوں‌کے عوام خوشحال ہوسکیں . زرعی بینک بونی برانچ کی نئ بلڈنگ میں منتقلی کی افتتاحی تقریب کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے علاقے کے معتبرات اور عوامی نمائندگان نے علاقے کی پسماندگی کے خاتمے میں زرعی بینک کی خدمات کوشاندار الفاظ میں سراہا. اور بہترین سروسز کی فراہمی پر برانچ منیجر سید نظارعلی شاہ،منیجرناصرالحق و دیگرسٹاف کا شکریہ اداکیا. اس موقع پر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برانچ منیجر سید نطارعلی شاہ نے کہا کہ بینک اپنے صارفین کو بہترسروس اورکشادہ ماحول کی فراہمی کیلئے برانچ کو نئی بلڈنگ میں شفٹ کردیا ہے . اس موقع پر فیتہ کاٹ کر نی بلڈنگ کا افتتاح کیا گیا.
ztbl branch inauguration booni 3

ztbl branch inauguration booni 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
19401