Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے حساس علاقوں میں گلیشئرپھٹنے کے خدشات، انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ ایک سے دوہفتوں کے دوران چترال کےحساس علاقوں میں گلیشرپھٹنے کے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے چترال اپر اور لوئر کی ضلعی انتطامیہ کوحفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جس میں مقامی آبادی کو آگاہ رکھنے اورضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو صورت حال پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی شامل ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر شب وروز فعال ہے۔عوام کوبہترسہولیات فراہم کرنے کےلیےاضافی سٹاف تعینات کردیاگیا۔لہذا عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دے سکتے ہیں۔

دریں اثنا رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔جس کے باعث پیر سے جمعہ کے دوران:کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، سر گودھا، میا نوالی،کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ،ٹانک اورکرک میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے


منگل سے جمعرات کے دوران: گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ،نگر، گانچی اورخرمنگ)، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر،لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بارکھان، کوہلو،سبی اور ژوب میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
جس کے ممکنہ اثرات میں پیر سے جمعرات کے دوران بارشوں کے باعث شانگلہ، بونیر، بٹگرام،مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد،سوات، کوہستان، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کشمیر،اسلام آباد/راولپنڈی،سیالکوٹ، نارووال اورڈیرہ غازی خان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ کا ظاہر کیا گیا ہے ۔


اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد اورپشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہےاورپیر سے جمعرات کے دوران بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ ہے ۔ پی ڈی ایم اے کی طرف سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
50885