Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اہل چترال کا شندور میں کوئی عمل دخل نہیں ۔۔ غلام اکبرسابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ضلع غذر

شیئر کریں:

غذر(چترال ٹائمز رپورٹ ) عمائدین گلگت بلتستان کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ 02ضلع غذر مسلم لیگ ق کے اتحادی قاری غلام اکبر نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاہے کہ اہل چترال کا شندور میں کوئی عمل دخل نہیں البتہ بالیم اور سورلاسپور کے عوام کو موسم گرما میں صرف تین مہینوں کے لئے  عارضی چرائی بعوض فکسنگ مقرر کیا گیا تھا۔ شندور کے آخری حصہ مغربی جانب1950اور 1960 کے دہائی میں چترال میں بارشوںکے باعث فصل تباہ ہونے پر شندور میں کاشتکاری اہل لاسپور وغیرہ کی جس پر راجہ گوپس نے ایک سو بکرے قلنگ حاصل کیا تھا۔جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔نیزیہ کہ راجگی دور میں اور جنرل ضیاء الحق کے دور میں شندور ایونٹ کے تمام تر انتظامات چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ضلع غذر کے انتظامیہ ڈسٹرکٹ چیرمین گلگت اور غذر کے نگرانی میں منعقد کیا جاتا تھا۔

بعد میں یاسین سے تعلق رکھنے والے سیاسی قیادت کے زمانے میں صرف ایک یا دو سال کے لئے ضلع چترال کے ریکوسٹ پر چترال انتظامیہ کو شندور ایونٹ کے انتظامات میں شریک کیا گیا تھا۔ بلاوجہ اب تک ایونٹ کے انتظامات میں زبردستی سے غاصبانہ طور پر شریک ہیں۔جبکہ وسیع تر ملکی مفادات کے خلاف کئ واقعات انکے شرکت کے بعد رونما ہوئے۔

انکے شرکت سے قبل سابق صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق کو شندور میں ناراض کرکے بھیجنا انکے شرکت کے بعد سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو پر واپسی کے موقع پر ہلہ بولنا سابق چیف ایگزیکٹیو پاکستان جنرل پرویز مشرف نے سابق وفاقی وزیر امور کشمیر عباس سرفراز کے بریفنگ پر سیاحتی حوالے سے ترقی کے شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے چار شاہراہوں کی تعمیر کے لئے خصوصی گرانٹ مختص کیا تو 2002 سے 2004 تک غلط رپورٹنگ کا سہارا لے کر سابق صدر پرویز مشرف کو دور رکھا گیا۔

2003 میں جنرل مشرف اور شہزادہ چارلس کے طے شدہ دورے کے پروگرام کو ایونٹ سے چند دن قبل ایس ایس پی چترال کو ترقی کا لالچ دلا کر ناکارہ بموں کے اجزاء کو شندور میں دفن کرکے میڈیا میں اچھال کر ملک وملت کو سیاحتی حوالے سے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا2007 میں بھی انتہائی گہرے سازش کے تحت سابق صدر پاکستان اور سابق وفاقی وزیر امور کشمیر کے دورے کو روکا گا۔

اسی بنیاد پر 2017سے عمائدین ضلع غذر کے دعوت پر ایونٹ کے انعقاد منعقد کیا جارہا ہے۔ پاک آرمی کے زیرنگرانی انتہائی منظم انداز میں ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
50879