Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں ٹریفک کے نظام میں بہتری کیلئے اقداما ت، ہیوی بائیک ٹریفک اہلکاروں کے حوالے

شیئر کریں:

اپر چترال ٹریفک سٹاف ٹریفک کے نظام میں بہتری لاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں۔ ڈی پی او

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) تھانہ بونی میں ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کے حوالے ڈی پی او اپرچترال ذوالفقار علی تنولی کے زیر صدارت ایک تقریب منعقد ہوئی جس ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ودیگر افسران شریک ہوئے۔ ڈی پی او نے ٹریفک سٹاف کو ٹریفک کے نظام میں بہتری لاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے اور بزرگ شہریوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ۔
اس موقع پر تین عد د 250 سی سی ہونڈا موٹرسایکل کی چابیان ٹریفک انچارج اور ٹی اوز کو حوالہ کی۔

chitraltimes dpo upper chitral distributes bike among trafic police

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
49803