Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوکے میں سٹڈی اور سکالرشپ کے مواقع کے موضوع پر چترال یونیورسٹی میں ویبینارکا انعقاد

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پیراگان انسٹیٹیوٹ آف اوورسیز ایجوکیشن اور جامعہ چترال کے ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹس سوسائٹیر اور سٹوڈنٹس سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے باہمی انتظام سے پیر کے دن یونیورسٹی میں ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات اور جامعہ کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ ویبینار کا موضوع تھا “یوکے میں سٹڈی اور سکالرشپ کے مواقع”۔ ویبینار کا انعقاد سٹوڈنٹس سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی کنوینر لیکچرر مس ناہیدہ نور کی کوششوں سے ممکن ہوا۔

ویبینار کی صدارت جامعہ چترال کے پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین کی۔ پیراگان انسٹیٹیوٹ آف اوورسیز ایجوکیشن کی طرف سے ریسورس پرسن سینئر ایجوکیشن کونسلر ملک سردار نے تفصیلی سیشن لیا۔ سیشن کے بعد سوال و جواب کا سیگمنٹ تھا جس میں طلبہ کے موضوع بارے سوالات کے جوابات دیے گئے اور سکالرشپ کے موقع کے بارے میں تفصیلی رہنمائی کی گئی۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز ظہور الحق دانش نے ویلکم نوٹ دیا اور پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین نے ووٹ آف تھینکس اور اختتامی کلمات سے ویبینار کو سمیٹا۔ پروگرام کی بحیثیت سٹوڈنٹ اناؤنسر ذمہ داری اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ رخسار سید نے انجام دی۔

chitraltimes uochitral webinar 3
chitraltimes uochitral webinar 4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
49429