Chitral Times

Dec 7, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے اسٹور روم میں آتشزدگی، آگ پر قابوپالیا گیا

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )پیر کے دن ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئیر کے سٹور روم میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکلز کے ساتھ موقعے پر پہنچی اور سٹور روم میں لگی آگ پر قابو پاکر آس پاس کی بلڈنگز کو متاثر ہونے اور بڑے نقصان سے بچالیا ، تاہم آتشزدگی سے سٹور کو نقصان پہنچا ہے۔ فائر فائٹگ میں ریسکیو 1122 کے 7 فائر فائٹرز،تین فائر وہیکلز نے حصہ لیا اور 13 ہزار لیٹر پانی استعمال ہوا، ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز نے 40 منٹ کی فائر فائٹگ کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا. آگ لگنے کی وجہ سے فلحال معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم مقامی پولیس تفتیشن کررہی ہے ۔

chitraltimes dhq hosptial store caught fire

شیئر کریں: