Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بریر کے جنگل میں لگی آگ پر تاحال قابو پایا نہیں جاسکا،ریسکیو ودیگرافراد کی کوششیں جاری

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لوئر چترال کے وادی بریر کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو1122 کے جوان پیچھلے دو دنوں سے لگاتار کوششیں کر رہے ہیں، درختوں میں لگی آگ کو بجھانے کے عمل میں ریسکیو 1122 کے جوانوں کے ساتھ ساتھ چترال فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار، چترال پولیس, لیویز کے اہلکار اور مقامی افراد افراد بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، انکی انتھک محنت سے آگ پر جزوی طور پرقابو پالیا گیا ہے لیکن شام کے وقت تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی آگ دوبارہ درختوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیتی ہے، ریسکیو 1122 کے جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ قومی اثاثوں کو بچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے.۔

۔https://fb.watch/65-iqj3bVp/

,,https://www.facebook.com/chitraltimes/videos/603066240611043

chitraltimes forest caught fire6
chitraltimes forest caught fire4
forest athaszadgi ayun chitral3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
49196