Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید اُسامہ وڑائچ سائنس اینڈ آرٹ ایگزبیشن میں آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کی نمایاں پوزیشن

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) شہید اسامہ وڑائچ کریئر اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ سائنس اینڈ ارٹ ایگزبیشن میں آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ چترال کے طلباء نے ایگزبیشن کے مختلف مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق فزکس کیٹیگری میں مسعود جلال اور خالد انور کے پراجیکٹ Wireless Charging Through Mutual Inductionاور کمپیوٹر سائنس کیٹگریری میں حنیف علی کے پراجیکٹ Electronic Working System کوپہلی پوزیشن ملی۔بیالوجی اور کیمسٹری میں بالترتیب احمد فراز ، آفاق علی داد اور سید توصیف علی شاہ کے پراجیکٹ Awareness about diseases Caused by Petsاورشازیب ،سہیل عباس اور نوید علی کے پراجیکٹ Anti-Pollution نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اس طرح آرٹ کٹیکریر ی میں عارف علی کے اسکیچز کو تیسری پوزیشن ملی۔

akhss seenlasht chitral students1 akhss seenlasht chitral students akhss seenlasht chitral students13


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
2087