Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن سڑک دریا بردگی، ٹیکسی ڈرائیوروں کی من مانیاں عروج پر،منہ مانگی کرایہ وصول کررہے ہیں۔۔مسافر

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ہفتے کے روز اپر چترال کے ریشن کے مقام پر سڑک کی دریا بردگی کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر دونوں طرف انتہائی پریشانی کے عالم میں دیکھے گئے جن میں بچے، خواتین اور مریض بھی شامل تھے۔ پہاڑی راستے سے جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے جب مسافر دوسری سائیڈ پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تو وہاں لالچ سے بھرے ہوئے ٹیکسی والوں کو اپنا منتظر پایا جن کی نظریں ان کی جیبوں پر لگے ہوئے تھے۔

چترال پہنچنے والے ایک مسافر نے میڈیاکو بتایاکہ ایک غواگئے ڈرائیور نے چترال تک فی سواری 500روپے کا مطالبہ کیا۔ ان کاکہنا تھاکہ اکیلے سفر کرنے والے تین خواتین سے ایک ٹیکسی ڈرائیور 4000روپے کی بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے سنا گیا۔ اسی طرح فلائینگ کوچ کے مالکان نے بھی کرائے میں اضافہ کرتے ہوئے ریشن سے چترال تک عام دنوں سے ذیادہ کرائے وصول کرتے رہے۔ بونی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق وہاں پہنچنے والے مسافروں نے بھی ٹیکسی والوں کی ذیادتی کی شکایت کی جوکہ موقع سے فائدہ اٹھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔مسافروں نے اپراورلوئر انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
49156