Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو، مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے سلسلے میں ریلی

Posted on
شیئر کریں:

شاگرام( نمائندہ چترال ٹائمز)‌ تورکہو کے عوام نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ٹی ایم او موڑکہو شفیق کی قیادت میں ہائی سکول شاگرام سے نوغور جنالی تک ریلی نکالی،مظاہرین نے مودی کی غاصب حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پر شرکا نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ہندوستان مردہ باد اور کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے،ریلی کے اخرمیں خطاب کرتے ہوے کیپٹن ریٹائیرڈ عصمت اللہ،سابق ناطم قیوم بیگ،چارویلو حسین زرین اور مرزہ غلام اولیا وغیرہ نے مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت کی پرزور الفاظ میں مذمت کے ساتھ یہ عہد کیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرینگے۔
torkhow kashmir solidarity rally chitral 2

torkhow kashmir solidarity rally chitral 1

torkhow kashmir solidarity rally chitral 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25882