Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 34,141.985ملین روپے کے14سکیموں کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے کی ترقی کیلئے 34,141.985ملین روپے کے14سکیموں کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شکیل قادر خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے 17سکیموں بشمول بلدیات، شہری ترقی، کثیر شعبہ جاتی ترقی، صنعت، اعلی ٰ تعلیم، ابتدائی و ثانوی تعلیم، پانی، سماجی بہبود اور داخلہ کے شعبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا جن میں 14سکیموں کو منظور، فورم نے پی ایس ڈی پی کی ایک ریوئزاڈ سکیم کو بھی کلیئر کیاجبکہ3سکیموں کو غیر موزوں ڈیزائن کی بناء پر موٗخر کر کے مزید اصلاح کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیج دئیے گئے تفصیلات کے مطابق بلدیات کے شعبے میں میدان دیر لوئر میں تحصیل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی منظوری دی گئی۔

اسی طرح شہری ترقی کے شعبے میں پشاور بیوٹیفیکیشن (فیزII)کے تحت پشاور میں موٹروے، این5،جی ٹی روڈ،جمرود روڈ، رنگ روڈ،سنٹر میڈین اور گرین بیلٹس پر لینڈ سکیپنگ /اربن فارسٹری شجرکاری اور وی سی/این سی کی آپریشنلائزیشن کی منظوریاں دی گئیں جبکہ کثیر شعبہ جاتی ترقی کے شعبے میں کوہاٹ ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت ضمیر گل ڈیم ضلع کوہاٹ کے مین کینال تا ملحقہ دیہات تک واٹر چینل کی تعمیر، ضلع جنوبی وزیرستان کیلئے سپیشل انٹیگریٹیڈ ایریا ڈویلپمنٹ پیکج،ضلع ہنگو میں 13کلومیٹر ہنگو ٹل روڈ تا سرارے انار چینہ خٹک بانڈہ روڈ کی بہتری و بحالی،ضم شدہ قبائلی اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کی سٹیلمنٹ اور ڈیجیٹا ئزیشن اور تحصیل ٹل ضلع ہنگو میں 10کلومیٹر دو آبہ تا کربوغہ سڑک کی بہتری و بحالی کی منظوریاں دی گئیں۔

پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں صنعت کے شعبے میں ایس آئی ای پشاور ٹو کا قیام (اراضی کی خریداری) اور پانی کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں 20عدد چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کی منظوریاں دی گئیں۔جبکہ سماجی بہبود کے شعبے میں جینڈ ر مین سٹریمنگ اور بااختیار بنانے کے پروگرام اور داخلہ کے شعبے میں شاہ کس ضلع خیبر میں لیوی ٹریننگ سنٹر کے قیام کی منظوریاں دی گئیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
47847