Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایک روز میں 20 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کوکورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔ محکمہ صحت

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن میں مزید تیزی آئی ہے۔ گزشتہ روز مجموعی طور 20 ہزار 583 ہیلتھ کیئر ورکرز اور شہریوں کو ویکسین دی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اس وقت کورونا سے بچاؤ کی تین ویکسین دی جا رہی ہیں جن میں سائنو فارم، سائنو ویک اور کین سائنو شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اب تک 54 ہزار 690 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے جبکہ دوسری ڈوز لینے والے طبی عملے کی تعداد 33 ہزار 873 ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 50 سال اور زائد عمر کے 1 لاکھ 55 ہزار شہریوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے جبکہ ویکسین کی دوسری ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 42 ہزار 692 ہے۔ ایک ڈوز پر مشتمل کین سائنو ویکسین 7953 بزرگ شہریوں کو دی جا چکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 40 سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن شروع ہے۔ شہری 1166 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر یا ویب سائٹ nims.nadra.gov.pk پر جاکر ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کروائیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
47850