Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ اعلی تعلیم میں ای ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی کا آغاز کر دیاگیا۔کامران بنگش

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے محکمہ اعلی تعلیم میں ای ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی کا آغاز کر دیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے ای ٹرانسفر پالیسی سسٹم کا افتتاح جمعہ کو ہائیر ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں کیا۔ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داؤد خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ڈیجیٹل خیبرپختونخوا وژن پر بات کرتے ہوئے معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے ریمارکس دئیے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں ہر سیکٹر میں ای گورننس لا رہے ہیں اسی سوچ کو لے کر محکمہ اعلی تعلیم اساتذہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی نظام ان ہاوس طلباء کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جس پر کوئی پیسے خرچ نہیں ہوئے۔ ای ٹرانسفر پوسٹنگ سسٹم کی افادیت پر بات کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ دس ہزار اساتذہ ای ٹرانسفر پوسٹنگ نظام سے مستفید ہوں گے جبکہ اس کے ساتھ اساتذہ کرام کو دفاتر کے چکروں سے آزادی دلائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی سے کرپشن، رشوت اور سفارش کلچر کا خاتمہ ہوگا۔ معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ مذکورہ پالیسی نظام سے کالجز لیول پر تبادلے خودکار طریقہ کار کی تحت ہوں گی۔ درخواست گزار اساتذہ اپنی مرضی سے خالی جگہوں پر اپلائی کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈومیسائل، تجربہ، ڈاکٹریٹ سمیت دیگر اہم پوائنٹ کو ٹرانسفر پالیسی میں مدنظر رکھا جائے گا۔

ای ٹرانسفر پالیسی صوبائی ٹرانسفر پالیسی کو مدنظر رکھ کر فائنل کیا گیا۔ اساتذہ کرام کو آسانیاں دینے کی اپنی موقف کو دہراتے ہوئے معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ اساتذہ کرام کارکردگی پر توجہ دیں، آسانیاں ہم دیں گے۔ ای ٹرانسفر پوسٹنگ نظام ڈیجیٹل خیبرپختونخوا کی جانب پہلا قدم ہے۔ محکمہ اعلی تعلیم میں اقربا پروری کے خاتمے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ محکمہ اعلی تعلیم میں اقربا پروری کو ختم کر رہے ہیں۔ ای ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی سے طلباء بھی مسفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا اب ایک کلک کے ذریعے اساتذہ ٹرانسفر پوسٹنگ کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
47461