Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی پی او چترال سونیا شمروز کی آرندو میں کھلی کچہری،جانی دشمنوں کے مابین صلح کرائی گئی,درینہ دشمنی دوستی میں تبدیل

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)آئی جی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال سونیاشمروز نے پاک افغان بارڈ رایریا رام رام ارندو گول میں پہلی دفعہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال حسن عابد بھی موجود تھے۔جبکہ اس سے پہلے کسی ڈی پی او یا ڈی سی نے اس مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد نہیں کئے تھے۔
ڈی پی او سونیا شمروز نے لوگوں کے مسائل سنے اور پولیس سے متعلق مسائل کی حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کی۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین نے افغان بارڈر پر مفروروں کی گرفتاری میں پولیس کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کی۔

کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او نے عمائدین علاقہ کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں عرصہ دراز سے مختلف سنگین نوعیت کے مطلوب مجرمان کی حوالگی کی نسبت گفت وشنید ہوئی۔ڈی پی او کی کوششوں سے جانی دشمنوں کے مابین صلح کرائی گئی اور عرصہ دراز سے جاری دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی اور آئیندہ ایک دوسرے سے عداوت نہ رکھنے اور دوستانہ ماحول میں زندگی گزارنے کا اعادہ کیا گیا۔
مشران علاقہ نے ڈی پی او لوئر چترال کی اس کاوش کو سراہا اور علاقے میں پہلی دفعہ دورہ اور علاقے کی تاریخ میں پہلی دفعہ کھلی کچہری منعقد کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Dpo chitral khulli kachehri arandu5
Dpo chitral khulli kachehri arandu4
Dpo chitral khulli kachehri arandu2
Dpo chitral khulli kachehri arandu
Dpo chitral khulli kachehri arandu1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47297