Chitral Times

Dec 6, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے فلک ناز سینٹ کی نشست کیلئے امیدوار نامزد،پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ اورمبارکباد۔سرتاج احمد

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی چترال کے سینئر رہنما فلک ناز چترالی کو خواتین کی مخصوص نشست پر سینٹ کی سیٹ کیلئے بطور امیدوار نامزد کرنے پر چترال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اگر فلک ناز سینٹر بن جاتی ہے توچترال سے پہلی خاتون سینیٹر ہونے کا بھی اعزاز انھیں حاصل ہوجائیگا۔ فلک ناز کا تعلق چترال سے ہے مگر وہ گزشتہ کئی برسوں سے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ اور ان کا شمار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما وں میں ہوتا ہے۔


سینٹ کی نشست کیلئے انھیں بطور امیدوار منتخب کرنے پر چترال کے مختلف طبقہ فکر نے پی ٹی آئی قیادت خصوصا عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔


پی ٹی آئی رہنما اور سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان نے فلک ناز چترالی کی سینٹ نشست کیلئے بطورامیداوار انتخاب پر انھیں مبارکبادیتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ چترال سے سینیٹر منتخب ہونا ہماری لئے اعزاز سے کم نہیں ،فلک ناز کی بطور سینیٹر انتخاب چترال کیلئےترقی کی نئی راہیں کھول دیگا۔

pti senate candidates
pti senate ticket 2021

شیئر کریں: