Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ساڑھے سات ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دے دی گئی۔ محکمہ صحت

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا میں بزرگ شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 734 معمر شہریوں کو ویکسین دی گئی جس سے صوبے میں اب تک 60 سال اور اس سے زائد عمر کے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لینے والے معمر شہریوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 734 ہو گئی۔ اسی طرح ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کی دوسری ڈوز دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ صحت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1300 ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز دی گئی جبکہ مجموعی طور پر صوبے میں اب تک 5 ہزار 484 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 28 ہزار 405 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے چکے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
46527